شاید کچھ اقتدار اعلی کے حلقوں کے لیے عوام کی اکثریت کے شاہ دولہ کے چوہے بننے میں ہی مفاد پوشیدہ ہوں گے۔ لیکن یاد رکھنےکی بات یہ ہے کہ چوہے جب حد سے بڑھ جاتے ہیں تو ملک میں طاعون کی بیماری پھیل جاتی ہے۔
میرو کو جب ایجنسی والے اٹھا کر لے گئے تو میرو کسی قید خانے میں زندہ بھی تھا، کنپٹی پر گولی کھا کر مر بھی چکا تھا، تشدد کا شکار بھی تھا، اور آرام سے مزے سے زندگی بھی گزار رہا تھا۔
کانوں میں آواز باز گشت بن کر گونج رہی ہے کہ سیلاب ہمارے گناہوں کا بوجھ ہے، اللہ ہم سے ناراض ہے، اُس کی ناراضی کا بوجھ ہم کیسے اٹھائیں؟ آئیں سب مل کر توبہ کریں کہ وہ اس سیلاب کو واپس موڑ دے۔
کرہ ارض پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ جو واقف ہو کر بھی انجان بنے ہیں موسموں کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ انہیں یہ باور کروا رہی ہے کہ انسان خسارے میں ہے۔