اشرافیہ کی اقسام میں ایک شاخ ہے دانشور اشرافیہ۔ یہ اپنے چاہنے اور ماننے والوں کی بڑی تعداد، سیاسی سماجی اثر رسوخ، ادبی یا صحافتی لابنگ، طاقتور اداروں سے تعلقات کی ٹھسک کو بنیاد بناکر اپنا ریٹ وصول کرتے ہیں اور اپنی دانشوری کو عام لوگوں سے اشرف سمجھتے ہیں۔
