اس وقت بھی جامعات میں کلاسز ہورہی ہیں اور طلبا کی حاضری پر زور دیا جارہا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں طلبا امدادی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں ہیں جن کی حاضری مسلسل متاثر ہورہی ہے۔
بت پرستی اور ہندو ازم کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں ہونے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کا صدیوں تک برصغیر میں اکٹھا رہنے کے بعد کس منطق سے مذہبی اختلافات کو جنم دیا گیا ؟
پنجاب یونیورسٹی میں اس سال پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کی مطابق نو منتخب کابینہ عہدیداران میں حارث آزاد بطور صدر ،نائب صدر اجیت پرساد اور جنرل سیکرٹری نادیہ علی منتخب ہوئی ہیں ۔
مورخہ چھ اگست کو فیڈرل اردو یونیورسٹی کے طالب علم احمد فلپوٹو کو سچل گوٹھ کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سول کپڑوں اور پولیس کی وردی میں ملبوث افراد نے جبری طور پر اٹھایا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے یکدم فیسوں میں 33 فیصد اضافے کے خلاف شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بغیر پیشگی اطلاع کے فیسوں میں کیے جانے والے ہوشربا اضافے پر طلبہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
مورخہ تیس اگست کو بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے یونیورسٹی میں کتابوں کی نمائش لگانے کی اجازت مانگی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اجازت دینے سے نا صرف انکار کیا بلکہ طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک بھی کیا گیا۔ اس آمرانہ رویے کے خلاف جب طلبہ نے سریاب روڈ پر کتابیں رکھ کر احتجاج کیا۔
عالمی سماجی نظام طبقات میں بٹا ہوا ہے۔عالمی نظام میں کور سٹیٹ اور تیسری دنیا کی ریاستیں ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو معاشرے میں برابری ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر ریاستوں میں برابری پائی جاتی ہے۔
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے پر کشمیر ونگ کے صدر صمد شکیل اور نائب صدر ادیبہ جمیل ان کی بہن کنول جمیل
سمیت متعدد طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔