پنجاب یونیورسٹی لاھور میں پروگیسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو 23-2022 کی نئی کابینہ کا اعلان

 رپورٹ: عمار شہزاد 

 مورخہ 12 اگست کو پنجاب یونیورسٹی میں اس سال پروگریسیو سٹوڈنٹ کولیکٹیو کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کی مطابق نو منتخب کابینہ عہدیداران میں حارث آزاد بطور صدر ،نائب صدر اجیت پرساد  اور جنرل سیکرٹری نادیہ علی منتخب ہوئی ہیں ۔

 نو منتخب کابینہ کی تقرریوں میں شامل رانی راےُ بطور  چیف آرگنائزر ،ہاشم چھل بطور سٹڈی سرکل انچارج ،حمزہ سید  بطور فنانس سیکرٹری، اور قازی شہریار انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں پر منتخب ہوئے۔

 

 

نو منتخب کابینہ کے عہدیداران  کی جانب سے مستقبل میں پختہ لگن اور عزم سے کام کرنے اور طالب علموں کے مسائل پر آواز اٹھاتے رہنا کے عزم  کا اظہار کیا گیا۔ 

ہمارے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کابینہ کے نو  منتخب صدر حارث آزاد  کا کہنا تھا کہ چند سالوں سے پنجاب یونیورسٹی میں رجعت پسند قوتوں کو واضح شکست ہوئی ہے جس میں پروگریسیو سٹوڈنٹ کولیکٹیو پنجاب یونیورسٹی کے ساتھیوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں کی اس جدو جہد کو اسی عزم سے لے کر چلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری کابینہ طالب علموں کے مسائل پر ہر ممکن رہنمائی میں ہما وقت پیش رہے گی۔

پروگیسو سٹوڈینٹ کلیکٹیو کے صدر قیصر جاوید کا نو منتخب کابینہ کے صدر حارث آزاد کو مبارکباد دی گئ۔ قیصر جاوید کا کہنا تھا ہم اس نو منتخب کابینہ کے عہدیداران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ طالب علموں کے مسائل پر پروگریسیوز کے جاری بیانیہ کو قائم رکھیں گے اور طالب علموں کے مسائل پر جاری ہماری جدوجہد پر یوں ہی گامزن رہیں گے۔