جی سی یو فیصل آباد نے ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا

جی سی یو فیصل آباد نے ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا

رپورٹ: علی رضا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے بی اے/ بی ایس سی اور ایم اے/ ایم ایس سی کے امتحانات ستمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس پر طلبہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ کیونکہ طلبہ نے ماسٹرز یا آنرز کے بعد ایم فل میں داخلہ لینا ہوتا ہے جس کے داخلہ کی معیاد بیشتر جامعات میں ختم ہو چکی اور باقی میں اگست میں ختم ہو جائے گی۔ مزید یہ کہ بہت سے طلبہ نے بیرون ملک سکالرشپس کے لیے اپلائی کرنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ امتحانات ملتوی ہونے کے سبب طلبہ ایم فل یا کسی اور ڈگری میں اس سال داخلہ نہیں لے سکیں گے اور ان کا سال ضائع ہو جائے گا۔

اس لیے طلبہ اس فیصلہ کو نا صرف تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ عملی طور پر اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی طلبہ اس فیصلہ کے خلاف بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں۔

اس حوالے سے جب ہم نے آخری سال کی طالبہ سحر سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال نے طلبہ کے لیے شدید ذہنی مسائل پیدا کیے ہیں

یونیورسٹی کے اس فیصلہ نے ان کے ان مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ہمیں اپنے مستقبل تاریک نظر آ رہے ہیں اور اسی لیے ہم اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

طالب علم رہنما اسد محمود نے سٹوڈنٹس ہیرلڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ طلبہ سے دشمنی کے مترادف ہے اور ہم اس پر چپ نہیں بیٹھیں گے ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو کئی بار خطوط لکھ کر طلبہ کے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ ہم بار بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ باقی جامعات کی طرح گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی ایک سے زائد طریقہ امتحان کے ذریعے امتحان لے کر ہمیں ڈگری جاری کرے تاکہ طلبہ ایم فل میں داخلہ لے سکیں لیکن انتظامیہ اپنی زد پر قائم ہے

انھوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ اس روش سے باز نہ آئی تو طلبہ یونیورسٹی گیٹ پر دھرنا دیں گے

اس حوالے سے جب ہم نے طلبہ تنظیم پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے رہنما رائے علی آفتاب سے بات کی تو انھوں نے یونیورسٹی کے فیصلہ اور رویے کی مذمت کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جامعہ نے اس معاملے میں انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے ہم وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملہ میں مداخلت کر کے فی الفور طلبہ کے مسائل حل کروائے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *