Written by • 10:47 AM• News Reports

پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کا دوسرا سالانہ طلباء کنوینشن، نئی مرکزی کابینہ کا انتخاب

Author

گزشتہ روز بروز ہفتہ پروگرسیو سٹوڈنٹس کلیکٹو کا دوسرا مرکزی کنونشن لاہور کے سیفما ہال میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مختلف تنظیموں ، پی ایس سی کی تنظیمی قیادت اور دیگر طلبہ نے شرکت کی۔

طلبہ رہنماؤں اور دیگر سماجی کارکنوں نے اپنی تقریروں میں حالیہ طلبہ تحریک کے حوالے سے پی ایس سی کے کردار کو سراہا۔ معروف تاریخ دان اور سیاسی کارکن پروفیسر عمار علی جان نے کہا کہ اس جمود زدہ معاشرے میں پی ایس سے انہیں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے۔

کنونشن کی اختتامی نشست میں تنظیم کی الیکشن کمیٹی نے مرکزی کابینہ کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ انتخابات کے نتیجے میں قیصر جاوید نئے مرکزی صدر، ورثہ پیرزادو جنرل سیکٹری، علی رضا وائس پریزیڈنٹ، شاہزیب آرایئں جوائنٹ سیکرٹری، بشری ماہ نور سٹڈی سرکلز انچارج، سفیر مان انفارمیشن سیکرٹری، علی عبداللہ سینٹرل آرگنائزر، مقدس جرل مرکزی ترجمان، حماد ملک فائنانس سیکرٹری، عبید سانئس کلب، ایمن فاطمہ فیمینسٹ سٹوڈنٹس کولیکٹیو، زیبر صدیقی لاء سٹوڈنٹس کولیکٹیو، عثمان بٹ کلچرل سیکرٹری، جبکہ جودت سید چیف ایڈیٹر دی سٹوڈنٹس ہیرالڈ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نئی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک بھر میں طلبہ کی موٸثر آواز بنیں گے اور حالیہ برس طلبہ یونین بحال کروا کر ملک بھر میں پی ایس سی کے پلیٹ فارم سے یونین کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔PSC Cabinet Elect

Visited 1 times, 1 visit(s) today
Tags: , Last modified: October 29, 2021
Close Search Window
↑
Close