غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی طلبہ کے خلاف انتقامی کاروائی

Students Herald

گزشتہ ماہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ کے احتجاج کے باعث اب انتظامیہ اور اساتذہ نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ جس کے باعث طلبہ میں انتہائی تشویش پائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ فزیکل امتحانات کے خلاف یونیورسٹی کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ جس کے باعث یونیورسٹی کو وہ مطالبہ ماننا پڑا۔ لیکن اب یونیورسٹی کی جانب سے مختلف طریقوں سے طلبہ کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے جب ہم نے ایک طالب علم سے بات کی تو اس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ اور خاص طور پر وہ طلبہ جنھوں نے اس احتجاج کو لیڈ کیا تھا ان کو اساتذہ نمبر کم دے کر، حاضری کم کر کے اور رویہ میں سختی کی صورت تنگ کر رہے ہیں جس کے باعث طلبہ انتہائی پریشان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *