ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد گذشتہ رات ہمارے چار ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جس میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے انفارمیشن سیکرٹری سلمان سکندر، کلائمیٹ سیکرٹری حارث احمد اور حقوق خلق موومنٹ کے ثناء اللہ امان اور علی اشرف شامل ہیں۔
پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو تمام طلبہ تنظیموں، پی ڈی ایم رہنمائوں اور تمام سماجی تنظیموں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتی ہے جو ہمارے ساتھ یکجہتی میں کھڑے رہے۔
لیکن ابھی تک پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو لاہور کے صدر زبیر صدیقی سمیت ہمارے 37 ساتھی طلبہ گرفتار ہیں۔ پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اگر زبیر صدیقی کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم سوموار کو چیرنگ کراس پر احتجاجی کیمپ لگائیں گے ۔ پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گذارش کرتی ہے کہ بے قصور طلبہ کی رہائی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔
The Students’ Herald News Desk focuses on reporting the latest news regarding student politics and campus updates to you.
The News Desk can be reached at admin@thestudentsherald.com