سنید کی یاد میں: سنید کی ہیرالڈ کے لیے لکھی گئی تحریر

سنید جیسے ہونہار طالب علم رہنما اور درد دل رکھنے والے انسان کا یوں ہم سے بچھڑ جانا سٹوڈنٹ ہیرالڈ کی ٹیم کے لیے ایک ایسا نقصان ہے جسے کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔ آج ہم سنید کی یاد میں انکی ہیرالڈ کے لیے لکھی گئی ایک تحریر آپ سب لوگوں کے ساتھ شئیر کررہے ہیں۔

کراچی میں بلوچ طلبہ کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والے لواحقین پر پولیس نے دھاوا بول دیا

ابھی کچھ دیر پہلے کراچی پریس کلب کے سامنے بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والے لواحقین پر پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

کراچی یونیورسٹی کے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی: کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم

مورخہ 7 جون بروز بدھ کو کراچی یونیورسٹی کے دو بلوچ طالب علم دودا بلوچ اور گمشاد بلوچ کو جبری طور پہ گمشدہ کردیا گیاتھا۔جس کو لے کر آج کراچی پریس کلب کے سامنے انکے لواحقین اور طلبہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی کیمپ قائم کیا گیاہے۔