سکھر (خصوصی رپورٹر) سکھر بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کی سالانہ امتحانی فیس 1100 سے بڑھا کر 2610 روپے کی گئی ہے جس کے خلاف شاگرد احتجاج کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں خیرپور اور سگیوں میں طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امتحانی فیسوں میں اضافے والا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔گورمنٹ ناز ھائی اسکول کے سینکڑوں طلباء کی طرف سے فردین، عاطف، سید زین شاہ، احمد علی، رمضان آرائیں کی رہنمائی میں اسکول سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سٹوڈنٹس ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر غریب طلبا پڑھتے ہیں جن کا تعلق پسے ہوئے طبقے سے ہے۔ سکھر بورڈ کی جانب سے اچانک فیس میں اضافہ ان غریب طلبا کے ساتھ سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو طلبا بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
The Students’ Herald News Desk focuses on reporting the latest news regarding student politics and campus updates to you.
The News Desk can be reached at [email protected]