رپورٹ: انضمام میراج
پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کی طرف سے 27 نومبر کو ملک بھر میں طلباء یکجہتی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بائیں بازو کی سیاست سے تعلق رکھنے والی طلباء حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پراگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کے راہنماؤں کی طرف 27 نومبر کو طلباء کو درپیش مسائل کو لے کر ملک گیر طلباء یکجہتی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے طلباء سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما مزمل حسین نے سٹوڈنٹ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے طلباء سے اس یکجہتی مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
اس حوالے سے جب ہم نے پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کے صدر محسن ابدالی سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ طلباء کو درپیش مسائل کو لے کر ہم مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ جس میں طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے بھی دیے، بھوک ہڑتالیں بھی کی اور اپنی جانوں کو خطروں میں ڈال کر سڑکوں پہ بھی نکلے، اس دوران طلباء کی طرف سے جو کمٹمنٹ اور بلند حوصلگی کا مظاہرہ کیا گیا اسی کو لے کر ہم اب ملک بھر میں بڑے پیمانے پر طلباء یکجہتی مارچ کرنے جارہے ہیں۔ جس میں ہمارا بنیادی مطالبہ طلبہ یونین کی بحالی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے شرکاء کو اس مارچ میں شرکت کرنی چاہیے اور طلبا کی جدوجہد سے یکجہتی کا اعلان کرنا چاہیے۔
The Students’ Herald News Desk focuses on reporting the latest news regarding student politics and campus updates to you.
The News Desk can be reached at [email protected]