یونیوورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے فیسوں میں 14 فیصد اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج

جامعہ پنجاب، لاہور: ہمنہ سحر

گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی جانب سے پچھلے دو سمیسٹرز میں طلبہ کی فیسوں میں لگاتار 14 فیصد اضافہ کرنے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی انتظامیہ کی طرف سے کچھ عرصہ پہلے کہا گیا تھا کہ وہ ڈگری کے دوران بھی فیسوں میں کمی یا اضافہ کرسکتی ہے۔جس کے بعد نئے آنے والے طلبہ اور پرانے طلبہ کی فیسوں میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔اور ابھی نئے شروع ہونے والے سمیسٹر کے لیے تقریبا 9 فیصد فیسوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ نئے آنے والے اور پرانے طلبہ دونوں پر لاگو ہوگا۔ جس پر طلبہ برسرِ احتجاج ہیں۔ نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر ایک طالب علم نے سٹوڈنٹس ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے فیسوں میں بے جا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ داخلہ لیتے وقت ہمیں جو فیس بتائی گئی تھی ہم سے وہی فیس لی جائے،دوران ڈگری فیسوں میں اضافہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے لہذا فیسوں

میں اضافہ واپس لیا جائے۔

بروز جمعرات یو ایم ٹی کے طلباء کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلانے کا اعلان کیا گیا

 #UMTFeeHike  ہے۔

اس حوالے سے پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کے صدر قیصر جاوید نے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے فیسوں میں کیے گئے اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ناانصافی پر مبنی اضافے کو فوری طور پہ واپس لیا جائے۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے انھوں کہا کہ وہ انکے مطالبات کے حق میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

Similar Posts