حیدرآباد (رپورٹر) یوتھ پولیٹیکل کانفرنس کے عنوان سے حیدرآباد میں پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو کی جانب سے ایک اجتماع حیدرآباد پریس کلب میں 29 جنوری 2022 کو رکھا گیا جس میں مختلف اسکولز، کالجز اور جامعات کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو، انسانی حقوق کی تنظیم کے حیدرآباد کارڈینٹر امداد چانڈیو، سندھ یونیورسٹی میں پڑھانے والی سماجی کارکن اور وومین ایکشن فورم حیدرآباد کی سربراھھ امر سندھو، سماجی کارکن سارنگ جام اور لاھور سے پی ایس سی کے مرکزی لا سیکریٹری محمد زبیر صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز پلیجو نے کہا کہ عوام بدہالی کا شکار ہے جس کا ذکر انتہاٸی معمولی سطح پہ کیا جاتا ہے۔ اس بہران سے نکلنا ضروری ہے جس کے لیے طلبہ سے امید ہے کہ وہ معاشرے میں موجود نا انصافی کے خلاف ایک جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ ایاز لطیف پلیجو نے طلبہ کے خلوص کو سراہتے ہوۓ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ امر سندھو کا کہنا تھا کہ معاشرے میں موجود جبر کا خاتمہ نہ ہونے کی ایک وجہ کسی ترقی پسند اور آزاد قووت کا نہ ہونا ہے۔ یہ کردار ماضی کی طرح دوبارا اب طلبہ کو نبھانا ہے۔ امداد چانڈیو نے اپنی جوانی کے دنوں کی آمر مخالف جدوجہد کو یاد کرتے ہوۓ طلبہ کی کاوش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ جدوجہد کرتے رہنے کی ھدایت دی۔ پی ایس سی لاہور کے زبیر صدیقی نے ٢٠١٩ میں تنظیم کے قائم ہونے کے کٹھن وقت کو یاد کرتے ہوۓ ملک بھر میں آج پی ایس سی کے چیپٹرز ہونے پر تمام طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ تنظیموں کی ذمیداریوں پر روشنی ڈالی
The Students’ Herald News Desk focuses on reporting the latest news regarding student politics and campus updates to you.
The News Desk can be reached at [email protected]