ہرنائی یوتھ آرگنائزیشن اور سی ٹی ڈی کی طرف سے ہرنائی میں لائبریری قائم
گزشتہ ہفتہ کنیکٹ دی ڈسکونیکٹڈ اور ہرنائی یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ہرنائی میں لائبریری کا افتتاح کر دیا ہے۔
ضلع ہرنائی کی تاریخ میں پہلی لائیبریری کا قیام عمل میں آیا ہے. ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے لائبریری کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین نوید الرحٰمن نے ساتھیوں کے تعاون سے کئی مہینوں اولسی لائبریری کے لئے جو کوششیں جاری رکھی ہوئی تھی۔اسے بالآخر عملی جامہ پہناتے ہوئے حتمی شکل دیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت اولسی لائبریری کا انتظام مکمل کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں انجمن تاجران خوشحال خان ویلفیر ٹرسٹ کے چیئرمین فیروز خان ترین اور اساتزہ کرام آصف ظفراللہ شاہ بھی نے شرکت کی تھے۔
The Students’ Herald News Desk focuses on reporting the latest news regarding student politics and campus updates to you.
The News Desk can be reached at [email protected]