پی ایس سی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے قلعہ عبداللہ می لائبریری قائم
|

پی ایس سی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے قلعہ عبداللہ می لائبریری قائم

رپورٹ: انضمام میراج

گزشتہ جمعہ قلعہ عبداللہ بلوچستان میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو اور کنیکٹ دی ڈسکونیکٹڈ کی جانب سے قائم کی گئی اولسی کتابتون(عوامی لائبریری) کا افتتاح کردیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو اور کنیکٹ دی ڈسکونیکٹڈ کے اشتراک سے قائم کی گئی یہ دسویں لائبریری ہے۔جوکہ بلوچستان کے سب سے پسماندہ ضلع میں بنائی گئی ہے۔اس حوالے سے لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے کنیکٹ دی ڈسکونیکٹڈ کے چیرمین مزمل خان نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور ان تمام نوجوان طلباء اور کتب بینی کا شوق رکھنے والی تمام شخصیات کا جنھوں نے ہماری ‘بکس کولیکشن کمپین’ میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ لائبریری ایسے علاقے میں قائم کی گئی ہے جہاں قبائلی دشمنیوں نے کئی جانیں لے لی۔ اسی لیے عوامی لائبریری کا قیام یہاں کے باسیوں کے لیے ایک انقلابی قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔

پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے صدر محسن ابدالی نے سٹوڈنٹس ہیرلڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان علاقوں میں نہ مناسب انٹرنیٹ ہے نہ لائبریری، جس کے باعث علم کے اصول میں طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لیے یہ لائبریریاں قائم کی جا رہی ہیں ۔انھوں نے اعلان کیا کہ اس علاقہ میں تین لائبریریاں مزید قائم کی جائیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *