پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کا دوسرا سالانہ طلباء کنوینشن، نئی مرکزی کابینہ کا انتخاب
گزشتہ روز بروز ہفتہ پروگرسیو سٹوڈنٹس کلیکٹو کا دوسرا مرکزی کنونشن لاہور کے سیفما ہال میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مختلف تنظیموں ، پی ایس سی کی تنظیمی قیادت اور دیگر طلبہ نے شرکت کی۔
طلبہ رہنماؤں اور دیگر سماجی کارکنوں نے اپنی تقریروں میں حالیہ طلبہ تحریک کے حوالے سے پی ایس سی کے کردار کو سراہا۔ معروف تاریخ دان اور سیاسی کارکن پروفیسر عمار علی جان نے کہا کہ اس جمود زدہ معاشرے میں پی ایس سے انہیں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے۔
کنونشن کی اختتامی نشست میں تنظیم کی الیکشن کمیٹی نے مرکزی کابینہ کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ انتخابات کے نتیجے میں قیصر جاوید نئے مرکزی صدر، ورثہ پیرزادو جنرل سیکٹری، علی رضا وائس پریزیڈنٹ، شاہزیب آرایئں جوائنٹ سیکرٹری، بشری ماہ نور سٹڈی سرکلز انچارج، سفیر مان انفارمیشن سیکرٹری، علی عبداللہ سینٹرل آرگنائزر، مقدس جرل مرکزی ترجمان، حماد ملک فائنانس سیکرٹری، عبید سانئس کلب، ایمن فاطمہ فیمینسٹ سٹوڈنٹس کولیکٹیو، زیبر صدیقی لاء سٹوڈنٹس کولیکٹیو، عثمان بٹ کلچرل سیکرٹری، جبکہ جودت سید چیف ایڈیٹر دی سٹوڈنٹس ہیرالڈ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نئی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک بھر میں طلبہ کی موٸثر آواز بنیں گے اور حالیہ برس طلبہ یونین بحال کروا کر ملک بھر میں پی ایس سی کے پلیٹ فارم سے یونین کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
The Students’ Herald News Desk focuses on reporting the latest news regarding student politics and campus updates to you.
The News Desk can be reached at [email protected]