اوکاڑہ:پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو23-2022 کی کابینہ کا اعلان

رپورٹ: انضمام معراج

مورخہ 17 اگست کو اوکاڑہ پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی نو منتخب کابینہ اوکاڑہ میں پہلی کسی بائیں بازو کی طلبہ تنظیم کی کابینہ ہوگی۔جس کے نو منتخب عہدیداران میں عمار شہزاد بطور صدر، فرحان یونس نائب صدر، مجتبی ملک بطور جنرل سیکٹری منتخب ہوئے۔

باقی منتخب شدہ ممبران میں علی حیدر جوائنٹ سیکرٹری ،عثمان فرید فنانس سیکرٹری ، سفیان بطور انفارمیشن سیکرٹری، ثادیہ بطور ماحولیاتی سیکرٹری،ماریہ پروین کلچرل سیکٹری اور حمنا سحر بطور سٹڈی سرکل انچارج کابینہ میں منتخب ہوئی۔
نو منتخب کابینہ کے صدر عمار شہزاد نے سٹوڈنٹ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اوکاڑہ کے لیے یہ تاریخی دن ہے۔اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی بائیں بازو کی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا ڈھانچہ تشکیل پایا ہے۔اپنے ساتھی ممبران کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہداری ہے لیکن وہ اوکاڑہ میں طلبہ کو درپیش مسائل اور انکے حقوق جن مفت تعلیم کا حق،طلبہ یونین کی بحالی، ماحولیاتی آلودگی،سماجی عدم برابری اور خواتین کے لیے حقوق کے لیے بھرپور عزم کیساتھ جدوجہد کریں گے۔

اس حوالے سے پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی مرکزی کابینہ کے صدر قیصر جاوید نے ہم سے بات کرتے ہوئے اوکاڑہ کی منتخب شدہ کابینہ کو مبارکباد دی۔انکا کہنا تھا کہ ہم نو منتخب کابینہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

Similar Posts