رپورٹ: انضمام میراج
رحیم یار خان: خواجہ رحیم کالج کے طلبہ کا احتجاج
10 دسمبر کو خواجہ کالج رحیم یار خان کے طلبہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ کالج کے طلبہ کو پہلے سمیسٹر میں 14 ماہ گزر چکے ہیں مگر ابھی تک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف سے طلبہ کے امتحانات نہیں لیے گئے۔مظاہرے میں شامل طلبہ کا سٹوڈنٹ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں پہلے سمیسٹر میں بیٹھے 14 ماہ ہوچکے ہیں مگر ابھی تک انکے امتحانات نہیں لیے گئے جبکہ 14 ماہ سے انھیں پہلے سمیسٹر میں ہی بٹھایا ہوا ہے۔ جس وجہ سے بی ایس اور ایم ایس کے طلبہ اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے بار بار رابطے کے باوجود انکی جانب سے ابھی تک کوئی شیڈول نہیں دیا گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر انکے مطالبات منظور نا کیے گئے تو وہ دھرنہ بھی دیں گے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے گھروں کا گھیراؤ بھی کریں گے۔
اس حوالے سے طلب علم رہنما چوہدری اظہار نے سٹوڈنٹ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواجہ کالج کے طلبہ کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور انتظامیہ کو یہ باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ اگر طلبہ کے مطالبات فی الفور منظور نا کیے گئے تو ہر فورم پہ احتجاج کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس قدر افسوس کا مقام ہے کہ تعلیمی ادارے جنھیں مادر علمی کہا جاتا ہے انکا اپنے طلبہ کیساتھ دشمنوں والا رویہ ہے۔ایسے حالات میں طلبہ تنظیمیں ہی ہوسکتی ہیں جو کہ طلبہ کے حقوق کی درست طریقے سے حفاظت کرسکتی ہیں۔
The Students’ Herald News Desk focuses on reporting the latest news regarding student politics and campus updates to you.
The News Desk can be reached at [email protected]